ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈین نوائط فورم کے زیراہتمام مفت میڈیکل چیک آپ کیمپ؛ 318 مریضوں نے کیا استفادہ؛ بھٹکل سمیت اطراف کےعلاقوں کے لوگوں نے بھی کی جانچ

انڈین نوائط فورم کے زیراہتمام مفت میڈیکل چیک آپ کیمپ؛ 318 مریضوں نے کیا استفادہ؛ بھٹکل سمیت اطراف کےعلاقوں کے لوگوں نے بھی کی جانچ

Sun, 12 Dec 2021 23:05:34    S.O. News Service

بھٹکل 12 ڈسمبر (ایس او نیوز)   مینگلور کےمعروف اسپتال انڈیانا کے اشتراک سے بھٹکل نوائط کالونی رابطہ ہال میں انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کے زیر اہتمام  ایک مفت میڈیکل چیک آپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انڈیانا کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کرتےہوئے  کیمپ میں شریک مریضوں کی جانچ کرتےہوئے ان کےلئے علاج تجویز کیا۔

کیمپ کا آغاز مختصر تقریب سے ہوا جس میں قاضی بھٹکل جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیب ندوی ،قاضی  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل  مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی، مجلس اصلاح و تنظیم کےصدر  جناب ایس ایم پرویز اور   بھٹکل  مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل  جناب عتیق الرحمن مُنیری سمیت انڈین نوائط فورم کے  ذمہ داران نے صحت کی فکر کرنے اور وقت پر علاج کرنے  کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرائی۔

مینگلور کے معروف  ہارٹ اسپیشلسٹ   اور انڈیانا اسپتال کے مینجنگ ڈائرکٹر   ڈاکٹر یوسف کمبلے نے  بھٹکل میں فری ہیلتھ چیک آپ کیمپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے  مستقبل میں بھی  اس طرح کے کیمپ کےلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا یقین دلایا۔

بچوں کے علاج کے لئے مینگلور کے معروف چلڈرن اسپیشلسٹ  ڈاکٹر علی کمبلے اور ڈاکٹر ارون ورگھیس  اس کیمپ میں شریک  ہوتے ہوئے  بچوں کے لئے  علاج تجویز کیا، جنرل علاج کےلئے سنئیر فزیشن ڈاکٹر شاہ عالم اور  امراض قلب کےلئے  گولڈ میڈلسٹ کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر منجوناتھ ایس پنڈت  سے دیگر مریضوں نے بھرپور استفادہ کیا۔ ڈاکٹر کی تجویز پر بعض ہارٹ کے مریضوں کی ECG اور بعض مریضوں کا ECHOٹیسٹ بھی کرایا گیا۔

آئی این ایف  صدر جناب عبدالمجید جوکاکو نے صدارت کی۔ نائب صدر جناب ایس ایم ارشد، نائب صدر دوم جناب فیاض غنی محتشم، جنرل سکریٹری جناب عادل ناگرمٹ، جوائنٹ سکریٹری جناب غفران لنکا اور  خزانچی جناب امین اکرمی سمیت  آئی این ایف کے دیگر کئی اراکینِ انتظامیہ   کیمپ کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔ کیمپ کے اختتام پر اخبارنویسوں سے گفتگو کرتےہوئے آئی این ایف کے جوائنٹ سکریٹری غفران لنکا نے بتایا کہ  جملہ 318 مریضوں کی اس کیمپ میں جانچ کی گئی۔


Share: